وہاٹس ایپ وقتا فوقتا اپنے فیچرس میں فیڈ بیک کے اعتبار سے تبدیلی کرتا رہا
ہے۔ اب کمپنی نے ایک اور تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ واٹس ایپ کو ایسے بہت
سی آرا موصول ہوئی ہیں ، جس میں اس کی طرف سے حال ہی میں پیش کئے گئے
اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر کی تنقید کی گئی، جس کے بعد کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے
کہ وہ یوزرس کو پرانا فیچر لوٹا دے گی۔
خیال رہے کہ پرانا فیچر یعنی وہاٹس ایپ میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے طور پر محض
کچھ حروف کا ایک ٹیکسٹ یا آئکن ، جسے ایک بار لکھنے کے بعد اس وقت تک
تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں
ہوتی تھی م جب تک آپ اسے خود نہ بدلیں
رپورٹوں کے مطابق نئے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے وہاٹس ایپ پر ایک مرتبہ اسٹیٹس اپ
ڈیٹ ہو جانے کے بعد پرانا اسٹیٹس میسیج مکمل طور پر ہٹا دیا گیا تھا ، جس
کا منفی فیڈ بیک کمپنی کو ملا تھااور اس فیچر کی واپسی کی کمپنی نے تصدیق
بھی کر دی ہے ۔
ویسے یہ سب سے پہلے اینڈرائڈ بیٹا کے وہاٹس ایپ کے لاسٹ سین والی جگہ پر کے بارے میں سیکشن میں نظر آرہا تھا۔
رپورٹوں کے مطابق اینڈرائڈ پر یہ فیچر اگلے ہفتہ تک نظر آنے لگے گا ، مگر آئی فون یوزرس کو یہ جلد ہی مل سکتا ہے۔